مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی بھی پاکستان ایران سرحد کا دورہ کریں گے۔
دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کے لیے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح ہو گا۔بارڈر مارکیٹ سے سرحد کے دونوں اطراف کے لوگوں کے لیے روزگا کے مواقع پیدا ہوں گے۔
دونوں سربراہان سو میگا واٹ گبد پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کریں گے۔گند پولان ٹرانسمیشن لائن وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی کے بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی ہے۔
ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار دو سو چار میگا واٹ ہو گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہو گی۔
آپ کا تبصرہ