مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جیسے گینگ کے خلاف اقدامات کو جو بھی سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دے رہا ہے وہ فکری طور پر بے ایما ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی، جسے غلط وجوہات کی بناد پر جنم دیا گیا اور تشدد، تباہی بدتمیزی کے علاوہ کبھی کسی چیز کے لیے کھڑی نظر نہیں آئی۔
مریم نواز نے لکھا کہ ان کو بنا روک ٹوک کے ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دی گئی جس کے نتیجے میں 9 مئی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔
آپ کا تبصرہ