12 مئی، 2023، 1:42 PM

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور

عدالت نے عمران خان کی دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عمران خان کو سترہ مئی تک کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے پچھلے دروازے کو سیل کردیا ہے اور دو دروازوں پر سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس سے عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوئے اور ان کے قافلے کی سکیورٹی کے انتظامات ڈی آئی جی آپریشنز دیکھ رہے تھے۔

News ID 1916431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha