مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیا ہے کہ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافرامین اللہ کراچی ایئرپورٹ سے پروازٹی جی 342 کے ذریعے فلپائن جانے کی کوشش کررہا تھا، مسافر کے پاکستانی پاسپورٹ پرفلپائن کا وزٹ ویزا لگا ہوا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافرنے جعلسازی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا اور ابتدائی تفتیش کے دوران مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد سے متعلق مکمل طور پر لاعلم ہے، ملزم اپنے رہائشی ایڈریس کے حوالے سے بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہیں کرسکا۔ایف آئی اے کے مطابق دوران تلاشی مسافر کے موبائل سے افغانی پاسپورٹ کی تصاویر برآمد کر لی گئیں، ملزم نے غلط بیانی سے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیا، ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا، اس حوالے سے مذید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل پر پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانے والے افغان باشندے کو طیارے سے آف لوڈ کردیا۔
News ID 1916174
آپ کا تبصرہ