25 مارچ، 2023، 1:05 PM

ہم پر اس قدر ظلم ہورہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے، عمران خان

ہم پر اس قدر ظلم ہورہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پر اتنا ظلم ہورہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ عمران خان نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانے کےلیے ہمارے 1600 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، میری عوام سے درخواست ہے مینار پاکستان پہنچیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ آج اپنے آنکھوں سے دیکھیں گے ملک کی تاریخ کا آج سب سے بڑا جلسہ ہوگا، عوام گھروں سے نکلیں گے ، یہ ہم پر ظلم کررہے ہیں اور تحریک انصاف کو کچلنے کا ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جو قوم بڑی شان سے آزاد ہوئی تھی انہوں نے اس آزادی کو بالکل ختم کردیا ہے، ہمارے لوگوں اغواء کررہے ہیں، ہم پر جو ظلم و تشدد ہورہا ہے جیسے یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے، یہ جو بھی حربہ استعال کریں گے اس کا آج ردعمل آئے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم دلدل میں پھنس رہے ہیں، لوگ آٹے کی لائنوں میں مررہے ہیں، اج لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح ملک کو دلدل سے نکالیں گے۔

انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ ظلم ہورہا ہے، لیکن یہ حقیقی آزادی کی جنگ و جہاد ہے جس میں قربانیاں دینی پڑیں گی، میں بھی تیار ہوں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، خوف کی زنجیریں توڑنی ہیں۔

News ID 1915494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha