14 مارچ، 2023، 12:03 PM

ایران اور روسی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو/روس کا ایران-سعودی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم

ایران اور روسی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو/روس کا ایران-سعودی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم

روس کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں عالمی اور دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں روسی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

فریقین نے طویل مدتی تعاون کے جامع معاہدے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

 ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام اور ترکیہ کے درمیان مسائل کے حل کے لیے چار فریقی اجلاس (ایران، روس، ترکیہ اور شام) کے انعقاد کے حوالے سے بھی مشاورت اور تبادلہ خیال کیا۔

یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو کے دیگر موضوعات میں سے تھی جس کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے سیاسی حل اور مذاکرات پر توجہ مرکوز کرنے کے سلسلے میں ایران کے اصولی موقف پر زور دیا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان تکنیکی تعاون سے متعلق پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

News ID 1915267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha