مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ شام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے ایک ایڈوائزر کرنل داؤد جعفری دار الحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں غاصب صہیونیوں کے آلہ کاروں کے بم دھماکے میں شہید ہوگئے ہیں۔
شام میں فوجی مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے کرنل داؤد جعفری کو منگل کی صبح دمشق کے قریب سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے شہید کیا گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران مجرم صیہونی حکومت کو بلاشبہ منہ توڑ جواب دے گی۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کی ایرواسپیس فورس کے ایک افسر کرنل داؤد جعفری شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے شہید ہو گئے ہیں۔
News ID 1913319
آپ کا تبصرہ