4 نومبر، 2022، 3:44 PM

عمران خان پر حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ایرانی سفیر

عمران خان پر حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ایرانی سفیر

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایک پیغام میں سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حادثے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایک پیغام میں سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حادثے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی سفیر نے عمران خان اور حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی میڈیا نے خبر دی تھی کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے قافلے اور ان کے کچھ حامیوں پر اس ملک کے شمال مشرق میں فائرنگ کی گئی تھی۔ اس حملے میں عمران خان اور ان کی پارٹی کے بعض رہنما زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1912974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha