امریکہ میں اغوا کے بعد 8 ماہ کی بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

کیلفورنیا کے شہر مرسیڈ میں چند روز قبل اغوا ہونے والے بھارتی نژاد سکھ خاندان کے چاروں افراد کی لاشیں مضافاتی علاقے سے مل گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پیر کو اغوا ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں مرسیڈ شہر کے مضافات میں موجود ایک شیڈ سے ملیں،مرنے والوں میں چھوٹی بچی اروہی دہری، بچی کی ماں 27 سالہ جسلین کور، بچی کا باپ 36 سالہ جسدیپ اور 39 سالہ اماندیپ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جسدیپ او اماندیپ نے چند روز قبل ٹرکنگ سے متعلق کاروبار شروع کیاتھا، چاروں کو ان کے یارڈ سے اغوا کیا گیا جس کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے ،لاشوں کی اطلاع پرانے شیڈ کے قریب کام کرنے والے محنت کش نے دی۔
واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے، گرفتار ہونے سے قبل ملزم نے اپنا خاتمہ کرنے کی کوشش کی، ملزم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1912572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha