11 ستمبر، 2022، 2:22 PM

تین یورپی ملکوں کا ایران مخالف بیان

تین یورپی ملکوں کا ایران مخالف بیان

جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے ایک مشترکہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے حالیہ موقف نے جوہری معاہدے میں واپسی کے حوالے سے ایران کے ارادے کے متعلق سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

 مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی ٹرائیکا نے اپنے تازہ ترین ایران مخالف موقف میں ایرانی جوہری پروگرام کے متعلق بعض بے بنیاد دعوے کئے ہیں۔ 

جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے ایک مشترکہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے حالیہ موقف نے جوہری معاہدے میں واپسی کے حوالے سے ایران کے ارادے کے متعلق سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

یورپی ٹرائیکا نے ۲۰١۵ کے جوہری معاہدے میں درج اپنے وعدوں کی بار بار خلاف ورزی کو نظروں میں لائے بغیر یہ دعوی کیا ہے کہ ایران کا حالیہ موقف اس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں سے ہماہنگ نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدے میں واپسی کے لئے یورپ کا مجوزہ مسودہ انتہائی زیادہ لچک پر مبنی تھا جبکہ ایران نے اس اہم سفارتی موقع سے فائدہ نہ اٹھانے کو ترجیح دی اور اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھا ہوا ہے۔ 

تین یورپی ممالک کے ایران کے خلاف دعوے ایسے وقت میں پیش کئے جا رہے ہیں کہ حالیہ سالوں کے دوران یہ ممالک نہ فقط جوہری معاہدے کے ذیل میں اپنے وعدوں پر کاربند رہے ہیں بلکہ امریکہ کی پچھلی حکومت کی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے حوالے سے خاموشی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔  

mehrnews.com/xYvKC

News Code 1912324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha