مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی نے ذرائع نے ایک فوٹیج جاری کی ہے جس میں غاصب صہیونی فوجیوں کے ساتھ آج ہونے والی جھڑپوں کے دوران رام اللہ کے جلزون کیمپ میں صہیونیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کے زخمی ہونے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صہیونی مسلح افواج نہتے فلسطینیوں کے خلاف گھات لگا کر ان پر گولیاں چلا رہے ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان کے پاوں میں گولی لگتی ہے اور وہ زمین پر گر جاتا ہے:
قابل ذکر ہے کہ آج صہیونی افواج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بولا اور ١۴ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
آپ کا تبصرہ