29 اگست، 2022، 9:33 AM

اربعین مارچ کے دوران تمام ادارے سنجیدگی سے اپنے فرائض انجام دیں، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی

اربعین مارچ کے دوران تمام ادارے سنجیدگی سے اپنے فرائض انجام دیں، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر نے اربعین کے زائرین کے لئے امور کی نگرانی اور سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی دو اہم ذمہ داریاں قرار دیا اور وزارت ٹرانسپورٹیشن کو کڑی نگرانی کی ہدایات دیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے کابینہ کے اجلاس میں اربعین مارچ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام حکومتی ادارے اس دوران زائرین کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے کاموں کو آسان بنانے کے لئے اپنے فرائض پر سنجیدگی سے عمل کریں۔ 

صدر رئیسی نے صوبوں کے گورنروں کو ہدایات جاری کیں کہ باڈر پر زائرین کے امور کی مسلسل اور ذاتی طور پر نگرانی کریں جبکہ عوامی رضاکار گروہوں سے بھی بھرپور استفادہ کریں۔ 

انہوں نے زائرین سے بھی تقاضا کیا کہ اپنے سفر کے وقت کی منصوبہ بندی کا خاص خیال رکھیں تا کہ ملک سے نکلنے اور داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا نہ کریں۔

News ID 1912183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha