18 جولائی، 2022، 1:47 PM

تہران میں عید غدیر کی مناسبت سے 10 کلومیٹر طویل دسترخوان

تہران میں عید غدیر کی مناسبت سے 10 کلومیٹر طویل دسترخوان

10 کلو میٹر طویل دسترخوان غدیر آج بروز عید غدیر ٹھیک 6 بجے شام سے رات 10 بجے تک ولی عصر انٹرسیکشن سے وی پارک تک کے علاقے میں جاری رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 10 کلو میٹر طویل دسترخوانِ غدیر کی عوامی کمیٹی کے ترجمان ساسان زارع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ روایات میں عید غدیر کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔ امام جعفر صادق ﴿ع﴾ ایک روایت میں ارشاد فرماتے ہیں کہ عید غدیر خم مومنوں اور مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے۔ اسی لئے تاریخ میں موٴمنیں نے ہمیشہ اس عظیم دن کو منایا ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کچھ عوامی حلقے آپس میں جمع ہوئے اور فیصلہ کیا کہ تہران کی سطح پر ١۰ کلو میٹر طویل دسترخوانِ غدیر کے نام سے ایک انوکھا اور دلچسپ کام کیا جائے۔ طے شدہ انتظامات اور حاصل کئے گئے پرمٹ کے مطابق یہ تقریبات ولی عصر انٹرسیکشن سے وی پارک تک منعقد ہوں گی اور مختلف موکب اور ثقافتی غرفے لگائے جائیں گے جہاں تقریبات میں شریک افراد کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ اس خبر کے منتشر ہونے تک ۳۰۰ کے قریب موکب اور مختلف مجموعے اس تقریب میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے آمادگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

تقریب کی عوامی کمیٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غدیر کے دن کھانا کھلانے اور نیاز دینے کی بڑی فضیلت ہے جبکہ ساتھ ہی روایات میں عید غدیر کے دن تحائف دینے کی بھی بہت تاکید کی گئی ہے، لہذا دسترخوان غدیر کے راستوں میں غرفہ اطفال بھی لگائیں گے اور بچوں کے لئے مختلف پرگرامز منعقد ہوں گے۔ ان پروگرامز میں شریک ہونے والے بچوں کو انعام اور تحائف بھی دیئے جائیں گے۔ 

تقریب کے دوران دیگر پروگرامز بھی ہوں گے منجملہ نعت و منقبت خوانی، ثقافتی غرفے اور غدیر کے موضوع پر مختلف کمپیز وغیرہ کا نام لیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ ایران میں مقیم عراقی اور افغانی باشندے بھی موکب اور سبیل لگا کر ان تقریبات میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

News ID 1911610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha