25 جولائی، 2026، 7:58 PM

عراقی مقاومت کی باب المندب بند کرنے کی یمنی حکمت عملی کی حمایت

عراقی مقاومت کی باب المندب بند کرنے کی یمنی حکمت عملی کی حمایت

کتائب سید الشہداء کے سیکرٹری جنرل ہے کہ یمن کا محاصرہ ختم کیا جائے، ورنہ باب المندب کی گزرگاہ بند کرنے کا حق یمنی عوام کو حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی کتائب سید الشہداء کے سیکرٹری جنرل ابو آلاء الولائی نے یمن کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے باب المندب بند کرنے کی یمنی حکمتِ عملی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یمنی عوام پر زندگی کے تمام راستے بند کر دیے جائیں تو انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ باب المندب کو بند کر دیں تاکہ دنیا جان لے کہ یمن کے عوام خاموشی سے مرنے والے نہیں ہیں۔

ابو آلاء الولائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیٹرنس کا فلسفہ صرف جوہری ہتھیاروں تک محدود نہیں، بلکہ اللہ تعالی نے خطے کی اقوام کو ایسی جغرافیائی حیثیت عطا کی ہے جو عالمی تجارت کی اہم شاہراہوں پر غیر معمولی اثر و رسوخ رکھتی ہے۔

ابو آلاء الولائی نے سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا محاصرہ ختم کر دیا جائے تاکہ باب المندب کی گزرگاہ کھلی رہے۔ اگر یمن پر دباؤ میں مزید اضافہ کیا گیا تو اس اہم آبی گزرگاہ کا راستہ بھی آپ کے لیے تنگ ہو جائے گا۔

News ID 1940452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha