مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی وزارت خارجہ نے صوبہ الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کارروائی کے تمام نتائج کی مکمل ذمہ داری سعودی عرب پر عائد ہوگی۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے یمن کا محاصرہ ختم کرنے کے جائز مطالبے کو تسلیم کرنے کے بجائے ایک بڑی غلطی کی ہے، جس کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ الحدیدہ کو نشانہ بنانے کے بعد آئندہ مرحلے کا بنیادی اصول حملے کے بدلے حملہ ہوگا۔
دوسری جانب انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ، ہوائی اڈے کے بدلے ہوائی اڈہ، اور ہر کشیدگی کا جواب اس سے بھی بڑی کشیدگی سے دیا جائے گا۔
ادھر سعودی اتحاد نے ایک بیان میں مغربی یمن میں فوجی کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ کارروائی ان اہداف کے خلاف کی گئی جنہیں اس نے انصار اللہ سے متعلق فوجی اہداف قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ