29 جون، 2022، 12:54 PM

ایرانی صدر سید ابراہیم رئيسی کا عشق آباد ايئرپورٹ پر شاندار استقبال

ایرانی صدر سید ابراہیم رئيسی کا عشق آباد ايئرپورٹ پر شاندار استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی ترکمانستان پہنچ گئے ہیں، جہاں عشق آباد ايئر پورٹ پر ان کا پرتباک استقبال کیا گيا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، ترکمانستان کیسپین ساحلی ریاستوں کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ترکمانستان پہنچ گئے ہیں، جہاں عشق آباد ايئرپورٹ پر ان کا والہانہ اور شاندار استقبال کیا گيا۔

رپورٹ کے مطابق، صدر رئیسی اس سفر میں ترکمانستان کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1911386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha