مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے صدرقاسم ژامرت تاکیف ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی صدر رئیسی سعد آباد میں صدارتی محل میں قزاقستان کے صدر کا باقاعدہ ستقبال کریں گے۔ قزاقستان کے صدر اس سفر میں دونوں ممالک کے درمیان چند معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔ دونوں ممالک کے صدور دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
قزاقستان کے صدر، ایرانی صدر کی دعوت پر ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1911254
آپ کا تبصرہ