7 جون، 2022، 5:52 PM

امیر عبداللہیان کی عراق کے وزیر داخلہ سے ملاقات اور گفتگو

امیر عبداللہیان کی عراق کے وزیر داخلہ سے ملاقات اور گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے عراق کے وزیر داخلہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے عراق کے وزیر داخلہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں کہا کہ آج عراق کے وزیر داخلہ جناب عثمان العانمی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے ، دہشت گردی پر کنٹرول پانے اور گرد و غبار کے موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ انھوں نے کہا کہ زائرین کی رفت و آمد آسان بنانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔

News ID 1911125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha