رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مرحوم حجۃ الاسلام دعائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود دعائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود دعائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم دعائی کے اہلخانہ، دوستوں اور ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا : مرحوم دعائی قدیمی مجاہد اور حضرت امام خمینی (رہ) کے دیرینہ ساتھی تھے۔سادہ زندگی، طہارت، قناعت، وفاداری، استقامت اور حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ گہری و والہانہ  محبت ان کی اہم صفات میں شامل ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل اور ان کے درجات کو بلند و بالا فرمائے۔

News Code 1911111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =