فرانس میں سیاحوں کا طیارہ گرنے سے 5 افراد ہلاک

فرانس کے پہاڑوں میں سیاحوں کا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگيا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 سیاح ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ فرانس کے پہاڑوں میں سیاحوں کا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگيا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 سیاح ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق طیارہ حادثہ فرانس کے لیس ایڈریٹس قصبے کے قریب ایلپس پہاڑی سلسلے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  سیاحوں کو لے جانے والا طیارہ اڑان بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد ہی تکینیکی خرابی کے باعث زمین بوس ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی درجنوں ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر طیارے " جوڈل ڈی140"  کی آگ پر قابو پایا اور ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں نکالی ہیں جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ہلاک شدگان میں چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ مرنے والا پانچواں شخص جہاز کا پائلٹ ہے۔

News Code 1910943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =