بھارتی سپریم کورٹ کا راجیو گاندھی قتل میں ملوث ملزم کو رہا کرنے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس میں 30 سال سے زائد عمر قید کاٹنے والے مجرم کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس میں 30 سال سے زائد عمر قید کاٹنے والے مجرم کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ مجرم پیراریولن پر راجیو گاندھی کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کے لیے بیٹریاں خریدنے کا الزام تھا، بیٹریاں خودکش بم میں استعمال کی گئی تھیں۔ اس سے قبل رواں سال مارچ میں راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث مجرم پیراریولن کو 32 سال سزا پانے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجرم پہلے ہی 30 سال سے زیادہ کی سزا کاٹ چکے ہیں، وہ ضمانت کا حقدار ہے۔ واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو 1991 میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں انتخابی ریلی کے دوران خود کش حملے میں قتل کردیا گیا تھا۔

News Code 1910893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =