مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے عبوری وزير داخلہ سراج الدین حقانی نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے۔ امریکہ نے سراج الدین حقانی کی گرفتاری کے لئے 10 ملین ڈالر مقرر کئے ہیں۔
سراج الدین حقانی نے سی این این کی خبرنگار کریسٹین امانپور کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور دوحہ معاہدے کے بعد طالبان امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔ حقانی نے کہا کہ طالبان دوحہ معاہدے پر عمل پیرا ہیں۔ طالبان کے وزیر داخلہ سمیت کئي رہنماؤں کے نام اب بھی امریکہ کی بلیک لسٹ میں موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ