کیوبا کے ایک ہوٹل میں  دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ74 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں22 افراد ہلاک جبکہ 74 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں ہونے والا دھماکس بم کا نہیں ہے۔ کیوبا کے صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹل میں دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت ہوٹل بند تھا، صرف ملازمین موجود تھے۔

News Code 1910760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =