پاکستان کے علاقہ  آواران میں دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کا ایک میجر ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آواران کے علاقہ کاہان میں دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا ایک میجر ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آواران کے علاقہ کاہان میں دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا ایک میجر ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں آواران کے علاقہ کاہان میں دہشت گردوں نے فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر ہلاک جب کہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا، جس پر فرار سے روکنے پر دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ اور شدید جھڑپ کے دوران میجر شاہد بشیر ہلاک ہوگئے۔ پاکستان میں فوج اور عام شہریوں پر دہشت گردوں کے بھیانک اور بہیمانہ حملوں کے باوجود دہشت گردوں کے سرغنہ محفوظ ہیں جس میں لال مسجد کے ملا عبدالعزیز بھی شامل ہیں جو داعش دہشت گردوں کے زبردست حامی اور ان کی اعلانیہ حمایت بھی کرتے ہیں۔

News Code 1910593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =