مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں شروع ہوا۔ جسے اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے کے بغیربروز پیر 28 مارچ کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا ہے۔ پاکستانی قومی اسمبلی کے اجلاس میں مرحوم اراکینِ اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ معزر ممبر کے انتقال کے احترام میں ایجنڈا اگلے روز منتقل کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر 28 مارچ کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری، ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت اراکینِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں شروع ہوا۔ جسے اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے کے بغیربروز پیر 28 مارچ کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا ہے۔
News ID 1910271
آپ کا تبصرہ