مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل محمد رضا آشتیانی نےعید نوروز کی مناسبت سے ہمسایہ اورعلاقائی ممالک کے وزراء دفاع کو مبارکباد پیش کی۔ ایرانی وزیر دفاع نے اپنے جداگانہ اور علیحدہ علیحدہ پیغامات میں آرمینیا، ترکمنستان، پاکستان ، تاجیکستان، آذربائیجان، افغانستان ، ازبکستان، قرقیزستان اور قزاقستان کے وزراء دفاع کو مبارکباد پیش کی۔ ایرانی وزیر دفاع نے اپنے پیغامات میں نئے سال میں ہمسایہ اور علاقائی ممالک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع کی عید نوروز کی مناسبت سے علاقائی ممالک کے وزراء دفاع کو مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نےعید نوروز کی مناسبت سے ہمسایہ اورعلاقائی ممالک کے وزراء دفاع کو مبارکباد پیش کی۔
News ID 1910227
آپ کا تبصرہ