امریکی ریاست آئیوا میں ہوا کے بگولے سے 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست آئیوا کی میڈیسن کاؤنٹی میں ہوا کے بگولے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست آئیوا کی میڈیسن کاؤنٹی میں ہوا کے بگولے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ مقامی حکام کے مطابق مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق  ہوا کے بگولے کے باعث گھروں اور املاک کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ آئیووا کے گورنر نے میڈیسن کاؤنٹی کے لیے ڈیزاسٹر وارننگ جاری کردی ہے۔

News Code 1910075

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =