مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نباتات اور زندہ پودوں کو تمام انسانوں کی روح اور جسم کے لئے آرام بخش، آسائش اور ہمہ گير رزق کا ذریعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: یہی وجہ ہے کہ جنگلات،ماحولیات اور نباتات کی تباہی در حقیقت قومی مفادات کی تباہی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے درختکاری کے دن اور ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے دو پھلدار پودے کاشت کئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایرانی عوام اور دنیا کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام حسین علیہ السلام کی ذات کے ساتھ مسلم و غیر مسلم اور شیعہ اور غیر شیعہ سب کو والہانہ محبت ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے درخت کی کاشت کو دینی اور انقلابی قدم قراردیتے ہوئے فرمایا: درختوں کی حفاظت بھی بہت ہی مہم ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام کو درختوں کی حفاظت اور کاشت کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا: درخت کاشت کرنے کے سلسلے میں عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ تمام کاموں کو انجام دینے کے لئے قومی تعاون کی ضرورت ہے اور درخت کاری بھی ایک قومی اور ملی قدم ہے ہر فرد کو درخت لگانے اور اس کی حفاظت کرنے کے سلسلے میں اہتمام کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ