4 مارچ، 2022، 12:59 PM

یوکرائن کے ساحل کے قریب کارگوجہاز دھماکے کے بعد ڈوب گیا

یوکرائن کے ساحل کے قریب کارگوجہاز دھماکے کے بعد ڈوب گیا

یوکرائن کے ساحل کے قریب ایک کارگوجہاز دھماکے کے بعد ڈوب گیا جبکہ جہازکے عملے کے6 ارکان کوبچا لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  یوکرائن کے ساحل کے قریب ایک کارگوجہاز دھماکے کے بعد ڈوب گیا جبکہ جہازکے عملے کے6 ارکان کوبچا لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے ساحل کے قریب استونیا کا ایک کارگوجہاز دھماکے کے بعد ڈوب گیا۔ یوکرائن کی ریسکیوسروس نے جہاز کےعملے کے 6 ارکان کوبچا لیا۔

بحری جہاز چند روز قبل اودیسا کے قریب چورنومورسک کی جنوبی بندرگاہ سے روانہ ہونے کے بعد یوکرائن کے ساحل پر لنگر اندازہوا تھا۔ جہازمیں ہونے والے دھماکے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

News ID 1910044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha