ایرانی وزیر داخلہ کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج صبح پاکستانی فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج صبح پاکستانی فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ کے ساتھ  باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی ، ایرانی سرحدی گارڈز کے سربراہ احمد علی گودرزی اور پاکستان میں ایرانی اتاشی مصطفی قنبر پور اور پاکستانی فوج اور سکیورٹی فورسز کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ ایرانی وزیر داخلہ اور پاکستانی فوج کے سربراہ نے اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے سرحدی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News Code 1909851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha