مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امتِ واحدہ پاکستان کےسربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے انقلابِ اسلامی کی ۴۳ ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام میں ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہاہےکہ انقلاب اسلامی ایران اُس الہی نظام کامقدمہ ہےجس کی بشارت خداتعالی نےقرآن کریم میں دی ہے، وہ الہی نظام جس کاپرچم اُن لوگوں کےہاتھ میں ہوگاجومستضعف قراردیےگئےہیں اورخداانہی لوگوں کوزمین کی وراثت عطاکرےگا۔
انہوں نے کہاکہ انقلاب اسلامی ایران نے تمام مظلوم اقوام کو راستی، مداومت، استقلال واستمرار کا سبق دیا۔ارض فلسطین ہو یا یمن، وہاں کے ہر مظلوم کی امریکہ، اسرائیل اوران کی دوست عرب ریاستوں کے ظلم کے سامنے ڈٹے رہنےکی وجہ یہی انقلاب اسلامی ہے۔
آپ کا تبصرہ