26 جنوری، 2022، 10:43 AM

کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کا خطرہ ابھی بھی برقرار

کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کا خطرہ ابھی بھی برقرار

عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے یہ بات کورونا وائرس سے متعلق جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے، البتہ ڈیلٹا اور الفا سمیت دیگر ویرینٹس کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ سے متاثرہ ممالک میں اب کورونا کیسز میں کمی شروع ہو گئی ہے۔

News ID 1909630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha