22 جنوری، 2022، 2:40 PM

ایران کی یمن کی شہری آبادی پر سعودی عرب اور امارات کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

ایران کی یمن کی شہری آبادی پر سعودی عرب اور امارات کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ  میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں یمن کی شہری آبادی اور یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مجرمانہ اور وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک بیان میں یمن کی شہری آبادی  اور یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مجرمانہ اور وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی اور اماراتی ہوائي حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے پسماندگان اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ظالمانہ اور مجرمانہ حملوں پر عالمی برادری نے خاموشی اور دوگانہ پالیسی اختیار کررکھی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ سات برسوں سے ظالمانہ جنگ مسلط کررکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب اور امارت کے یمن پر مسلسل ہوائی حملوں اور جارحیت کے نتیجے میں یمن میں امن و صلح کی کوششیں دشوار ہوگئی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو ظلم و ظالم کے خلاف خاموش تماشائي نہیں بننا چاہیے اور یمنی عوام کے محاصرے اور قتل عام کو بند کرانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات دونوں امریکہ اور اسرائیل کے اشارے پر یمن کو تباہ و برباد کرنے پر کمر بستہ ہیں لیکن انھیں یمنی عوام کی تاریخی استقامت کا سامنا ہے اور یمنی عوام انھیں اپنی پائدار استقامت کے ذریعہ شکست سے دوچار کردیں گے۔

News ID 1909585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha