مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی بل کثر ت رائے سے منظور کرلیا، ضمنی مالیاتی بل وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیش کیا۔ اطلاعات کے مطابق ضمنی مالیاتی بل اسمبلی سے 18 ووٹوں کی اکثریت سے منظور ہوا۔ضمنی مالیاتی بل کے حق میں 168 جبکہ مخالفت میں 150 ووٹ آئے۔اس دوران بل پر اپوزیشن کی تمام ترامیم بھی مسترد کردی گئیں۔منی بجٹ پر پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے ترامیم پیش کی تھیں۔ ترامیم مسترد ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان نے وزیراعظم عمران خان اور منی بجٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔اپوزیشن کی ترامیم کے حق میں 150 اور مخالفت میں 168 ووٹ آئے۔اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل کی شق وار منظوری دی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس موقع پر زبانی رائے شماری کروائی جسے اپوزیشن نے چیلنج کیا۔تاہم ان کے اس اعتراض کو مسترد کردیا گیا۔
واضح رہے کہ آج کے اجلاس کے دوران 24 اراکین اسمبلی غائب رہے۔اراکین قومی اسمبلی کی کل تعداد 342 ہے۔آج 318 اراکین موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ