مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی صوبہ پنجاب میں مظاہرین کی وجہ سے فلائی اوور پر 20 منٹ تک پھنسے رہے۔ اطلاعات کے مطابق نریندر مودی شمالی ریاست میں ایک یادگار پر جا رہے تھے جب مظاہرین نے راستہ روک دیا۔
مظاہرین بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کابینہ کے اس وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے جس کے بیٹے نے زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج پر مشتعل ہو کر کسانوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں ایک بڑی کوتاہی تھی۔
نریندر مودی ریاستی انتخابات سے قبل فیروز پور شہر میں ایک ریلی سے بھی خطاب کرنے والے تھےلیکن وزارت داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا قافلہ سکیورٹی کی خرابی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر واپس چلا گیا۔
آپ کا تبصرہ