10 دسمبر، 2021، 9:14 PM

ویانا مذاکرات میں یورپی نمائندوں کے موقف میں قدرے تبدیلی آئی ہے

ویانا مذاکرات میں یورپی نمائندوں کے موقف میں قدرے تبدیلی آئی ہے

بین الاقوامی امور کے ماہر محمد مرندی نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں یورپی نمائندوں کے موقف میں قدرے مثبت تبدیلی آئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی امور کے ماہر محمد مرندی نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں یورپی نمائندوں کے موقف میں قدرے مثبت تبدیلی آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں ایرانی وفد کی نئی تجاویز کا مطلب یہ نہیں کہ گذشتہ تجاویز غیر معتبر تھیں، بلکہ نئی تجاویز گذشتہ تجاویز کی تکمیل کا تسلسل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی تجاویز پر تین یورپی ممالک کے مؤقف میں قدرے تبدیلی آئي ہے، جو مذاکرات کی پیشرفت کے سلسلے میں مثبت اشارہ ہے۔

محمد مرندی نے المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا نتیجہ اور نہائی سند مہم ہے، جس میں ایرانی عوام کے حقوق کو مد نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ ویانا مذاکرات میں ایران کے اعلی مذاکرات کار اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک اچھے معاہدے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1909110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha