افغان طالبان نے ٹی وی ڈراموں میں اداکاراؤں کو دکھانے پر پابندی لگادی

افغانستان میں طالبان نے ٹی وی ڈراموں میں اداکاراؤں کودکھانے پرپابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے ٹی وی ڈراموں میں اداکاراؤں کودکھانے پرپابندی عائد کردی ہے۔.

اطلاعات کے مطابق افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کوجاری آٹھ نکات پرمشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے۔دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرزاوراسکرین پرآنے والی خواتین صحافیوں کوحجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق توہین مذہب کرنے والے کامیڈی اورانٹرٹینمنٹ کے پروگراموں پربھی پابندی ہوگی۔ طالبان نےغیرملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں رواں سال اگست میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد کنٹرول حاصل کیا تھا۔

News Code 1908917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =