مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان نے مشترکہ اجلاس میں ملکی اور غیر ملکی امور کے بارے میں صلاح و مشورہ اور تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں صدرحجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی ، اسپیکر محمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای نے شرکت کی۔ یہ اجلاس صدر ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس ميں ملک کے اقتصادی اور معاشی حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان نے مشترکہ اجلاس میں ملکی اور غیر ملکی امور کے بارے میں صلاح و مشورہ اور تبادلہ خیال کیا۔
News ID 1908902
آپ کا تبصرہ