پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکار ہلاک  ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک لیاقت اقبال اور سپاہی رمضان ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا، سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے، بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کا عمل متاثر ہونے نہیں دیں گے۔

News Code 1908834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha