نائیجیریا میں مسجد پر مسلح افراد کے حملے میں 18 نمازی جاں بحق

نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک مسجد کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 نمازی جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک مسجد کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 نمازی جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی ریاست نائیجر کے علاقے مزاکوکا کی ایک مسجد میں نماز فجر کے دوران مسلح افراد گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔

مسجد میں فائرنگ سے پیش امام سمیت 18 نمازی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں کا تعلق دہشت گرد گروپ سے بتایا جاتا ہے جو اس سے قبل بھی گاؤں پر حملوں اور لوٹ مار میں ملوث رہے ہیں۔

نائیجر پولیس کا کہنا ہے کہ اقلیتی مسلم گروپ فولانی کے شدت پسندوں اور مقامی دیہاتوں کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چلا آرہا تھا اور یہ واقعہ اسی تنازعے کا شاخسانہ ہے۔

مسلح حملہ آور فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہوگئے جن کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

News Code 1908652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =