18 اکتوبر، 2021، 2:57 PM

تہران میں ایرانی صدر کی موجودگی میں کل 35 ویں عالمی وحدت کانفرنس منعقد ہوگي

تہران میں ایرانی صدر کی موجودگی میں  کل 35 ویں عالمی وحدت کانفرنس منعقد ہوگي

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں کل 35 ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس میں دنیائے اسلام کے 52 ممالک کے علماء اور دانشور شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں کل 35 ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس میں دنیائے اسلام کے 52 ممالک کے علماء اور دانشور شرکت کریں گے۔

مجمع تقریب بین المذاہب کے رابطہ عامہ کی رپورٹ کے مطابق 35 ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس " اسلامی اتحاد، صلح اور عالم اسلام میں تفرقہ اور تنازعات سے پرہیز" کے عنوان سے منعقد ہوگی۔ کانفرنس کا انعقاد پارسیان آزادی ہوٹل میں ہوگا۔ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں 52 ممالک کے علماء اور دانشور حضوری اور آن لائن شرکت کریں گے جبکہ 35 ویں اسلامی وحدت کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئيسی خطاب کریں گے۔ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کا سلسلہ 19 اکتوبر سے لیکر 24 اکتوبر تک جاری رہےگا۔

News ID 1908555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha