مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اس سال کے اختتام سے قبل افغانستان کیلئے انخلا پروازیں دوبارہ شروع کرے گا۔ امریکی پروازوں کے ذریعے امریکی شہریوں، قانونی رہائشیوں اور کچھ ویزا درخواست گزاروں کی مدد کی جائے گی۔امریکی ذرائع نے امریکی وزارت خارجہ کے نامعلوم عہدیدار کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی انخلا پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے کی کوئی تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی ہے۔امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی اولین ترجیح ان امریکیوں اور گرین کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی ہے جو اگست میں امریکی انخلا آپریشن میں افغانستان نہیں چھوڑ سکے تھے۔
امریکی ذرائع کے مطابق امریکہ اس سال کے اختتام سے قبل افغانستان کیلئے انخلا پروازیں دوبارہ شروع کرے گا۔
News ID 1908514
آپ کا تبصرہ