4 اکتوبر، 2021، 5:24 PM

ہم ہمسایہ ممالک منجملہ آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے

ہم ہمسایہ ممالک منجملہ آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے آرمینیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک منجملہ آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے وزير خارجہ اریرت میوزویان  تہران پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک منجملہ آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دےگا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ گذشتہ 20 دنوں میں آرمینیا کے وزير خارجہ سے میری نیویارک، دوشنبہ اور تہران میں  تین بار ملاقات ہوچکی ہے۔ ایران کے صدر جناب رئيسی اور آرمینیا کے صدر پاشینیان کے درمیان بھی شانگہائي اجلاس کے ضمن میں ملاقات بہت ہی مفید اور مثبت رہی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شانگہائی اجلاس میں ایرانی صدر اور آرمینیا کے صدر کے درمیان اہم فیصلے ہوئے ہیں جن کا روڈ میپ مجھے اور آرمینیا کے وزير خارجہ کو تیار کرنا ہے۔ امیر عبدالہیان نے کہا کہ ایران اور آرمینیا کے تعلقات دوستانہ اور دیرینہ بنیادوں پر استوار ہیں۔ ہم آرمینیا کے ساتھ سیاسی تعلقات کے علاوہ اقتصادی ، سیاحتی ، ثقافتی اور تجارتی شعبوں میں بھی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے آرمینیا کے وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایرانی وزیر خارجہ کی دورہ تہران کی دعوت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایران اور آرمینیا کے تعلقات بہت گہرے اور عمیق ہیں ۔ ہم تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ آرمینیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور آرمینیا کے تعلقات قدیم اور دیرینہ بنیادوں پر استوار ہیں۔ آرمینیا کے وزير خارجہ نے کہا کہ میں نے قرہ باغ جنگ کے بارے میں ایرانی وزیر خارجہ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ قرہ باغ جنگ میں دنیا کے کئی علاقوں سے مزدور آرمینیا کے خلاف جمع تھے۔ آرمینیا کے وزیر خارجہ نے آرمینیا کی ارضی سالمیت کے بارے میں ایران کے مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔

News ID 1908400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha