1 اکتوبر، 2021، 9:24 AM

پاکستانی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے اضافہ کردیا

پاکستانی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے اضافہ کردیا

پاکستانی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے 8 روپے 82 پیسے تک اضافہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے 8 روپے 82 پیسے تک اضافہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومتی نوٹیفکیشن میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا،  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 04 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کل  رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

News Code 1908355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha