30 ستمبر، 2021، 8:45 AM

افغان طالبان کا ہندوستان سے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست

افغان طالبان کا ہندوستان سے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست

افغان طالبان اور ہندوستان کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا ہے، طالبان نے بھارت سے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان اور ہندوستان کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا ہے، طالبان نے بھارت سے پروازیں دوبارہ  بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔ افغانستان میں طالبان کی  حکومت نے انڈین سول ایوی ایشن اتھارٹی " آئی سی اے اے"  سے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے کہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انڈین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تسلیم کیا ہے کہ اسے افغان حکومت کی جانب سے ایک سرکاری خط موصول ہوا ہے جس میں افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ 

بھارتی ذرائع کے مطابق طالبان کی آمد اور نئی عبوری حکومت کے قیام کے بعد افغانستان اور بھارت کے درمیان یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارتی پروازیں 8 اگست کے بعد معطل کر دی گئیں تھیں۔ طالبان حکومت کو ابھی تک پاکستان سمیت کسی بھی ملک نے باضابطہ طور پرتسلیم نہیں کیا ہے۔

News Code 1908347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha