5 جنوری، 2025، 6:11 PM

موساد کے سربراہ غزہ جنگ بندی پر بات چیت کے لئے کل قطر جائیں گے

موساد کے سربراہ غزہ جنگ بندی پر بات چیت کے لئے کل قطر جائیں گے

صہیونی ذرائع نے بتایا ہے کہ غاصب رجیم کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ غزہ جنگ بندی پر بات چیت کے لئے کل دوحہ روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی رجیم کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کل دوحہ روانہ ہوں گے۔

صہیونی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے خبر دی ہے کہ موساد کے سربراہ غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کے لیے کل قطر جائیں گے۔

واضح رہے کہ غزہ میں پچھلے پندرہ مہینوں سے جنگ جاری ہے، اس دوران مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی سے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے متعدد مذاکرات ہوئے تاہم کامیاب نہیں ہوسکے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی رکاوٹوں کی وجہ سے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔

News ID 1929353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha