6 جنوری، 2025، 8:01 PM

شام، امریکہ اور ترکی کے مفادات کا اکھاڑہ بن گیا، ترک وزیر خارجہ کی دھمکی!

شام، امریکہ اور ترکی کے مفادات کا اکھاڑہ بن گیا، ترک وزیر خارجہ کی دھمکی!

ترک وزیر خارجہ نے شمالی شام میں پر قابض امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کے خلاف آپریشن کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ شمالی شام میں کرد فورسز داعش کے خلاف جنگ کے بہانے مزید فعال نہیں رہ سکتیں اور شام کو "PKK اور YPG کے دہشت گردوں سے پاک کرنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ اگر مغربی ممالک کا ہدف PKK کو داعش سے لڑنے کے بہانے استعمال کرنا ہے تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

 ہاکان فیدان  نے کہا کہ ترکی اپنی سرحدوں پر داعش کی موجودگی پر خاموش نہیں رہے گا، یہ مسئلہ پورے خطے کے لئے ایک چیلنج ہے۔

واضح رہے کہ شام پر قابض جولانی رجیم غیر ملکی عناصر کی قبضہ گیری پر خاموشی اختیار کرچکی ہے اور اس وقت ملک کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

News ID 1929380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha