مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علی رضا شریعت نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، مرحوم آیت اللہ حسن زادہ آملی کے پیکر پاک پر نماز میت ادا کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اتوار کے دن غروب کے وقت مرحوم آیت اللہ حسن زادہ آملی کے پیکر کو حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منتقل کیا جائےگا ، جہاں رہبر معظم انقلاب اسلامی ان کے پیکر پاک پر نماز ادا کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ مرحوم آیت اللہ حسن زادہ کے پیکر پاک کو نماز ادا کرنے کے بعد آمل منتقل کیا جائےگا ، جہاں کل پیر کے دن صبح 10 بجے ان کی تشییع جنازہ میں عوام شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ مرحوم آیت اللہ حسن زادہ آملی کا کل رات 93 سال کی عمر میں انتقال ہوگيا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ حسن زادہ آملی کے پیکر پاک پر نماز میت ادا کریں گے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، مرحوم آیت اللہ حسن زادہ آملی کے پیکر پاک پر نماز میت ادا کریں گے۔
News ID 1908302
آپ کا تبصرہ