مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی انتظامیہ سے وادی میں نماز جمعہ کے لیے بڑی مساجد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وادی کی بڑی مساجد کو سکیورٹی اور کورونا وائرس کے نام پر بلاجواز بند کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے سب اچھا کہنے کے باوجود بڑی مساجد کو بدستور بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ کورونا وائرس کی صورتِ حال میں دیگر عوامی سرگرمیاں ہوسکتی ہیں تو مساجد بھی کھولی جا سکتی ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مساجد اور درگاہوں کو پابندیوں کی زد میں رکھنا مذہبی معاملات میں مداخلت ہے، درگاہِ حضرت بل اور سری نگر کی جامع مسجد کو نمازِ جمعہ کے لیے فوری کھولا جائے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی انتظامیہ سے وادی میں نماز جمعہ کے لیے بڑی مساجد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1908214
آپ کا تبصرہ