16 ستمبر، 2021، 3:02 PM

پاکستان کے وزیر اعظم دو روزہ دورے پر تاجیکستان پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر اعظم دو روزہ دورے پر تاجیکستان پہنچ گئے

پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے  حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

تاجیکستان میں عمران خان شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک ہونگے اور ایران، قزاقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرِاعظم تاجیکستان کے صدر امام علی رحمن سے دوطرفہ ملاقات کیلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے۔ عمران خان پاکستان اور تاجیکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

News ID 1908176

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha